مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے آفیشل سوشل میڈیا ونگ کا اعلان

مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے آفیشل سوشل میڈیا ونگ کا اعلان
مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے آفیشل سوشل میڈیا ونگ کا اعلان

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے ایک خصوصی اجلاس میں آفیشل میڈیا ونگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی ایم ایل این امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال اور سینئر نائب صدر عبدالمجید مغل کے دستخطوں سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نوجوان لیگی کارکنان وقاص گھمن، چودھری نبیل ظفر اور خرم رشید کو سوشل میڈیا ونگ کے اہم عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی گئی ہے مقامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا ونگ اپنا کام کرے گا۔

مزید :

تارکین پاکستان -