بجلی کی قیمت 11 روپے سے 24 روپے کر دینا ریلیف نہیں ہوتا، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم پر تنقیدی وار

بجلی کی قیمت 11 روپے سے 24 روپے کر دینا ریلیف نہیں ہوتا، مریم اورنگزیب کا وزیر ...
بجلی کی قیمت 11 روپے سے 24 روپے کر دینا ریلیف نہیں ہوتا، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم پر تنقیدی وار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کی جانب سے آج ریلیف پیکیج کے اعلان سے قبل ہی تنقید کے نشتر برسا دیے ،  کہا کہ بجلی کی قیمت 11 روپے سے 24 روپے کر دینا ریلیف نہیں ہوتا ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ادویات 500 فیصدمہنگی کرنےسےعوام کوریلیف نہیں دیاجاتا،مہنگائی،قرض اور پٹرول کی قیمتوں کاریکارڈٹوٹ رہاہے،خطےمیں سب سےمہنگاملک پاکستان ہے،جس دن وزیراعظم ریلیف کی بات کرتے ہیں اسی دن قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان ملک میں اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ دینے آئے ہیں ،پہلے آٹا ،چینی اور کپاس ایکسپورٹ ہوتی تھی ،آج یہ اشیا درآمد ہوتی ہیں ،عمران خان نے لنگر خانے کھولے تھے وہ بھی بند کردئیے،آج وہی دھوکہ ہوگاجوگزشتہ 3 سال سے کر رہےہیں۔ْ

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریلیف پیکج کااعلان کرناہےتواپنےاستعفےکااعلان کریں،شایداب عمران خان کاخواب شہزاداکبربنناہے۔