اداکارہ اقراء عزیز کا اپنے شوہر کے لیے پیار کا اظہار 

اداکارہ اقراء عزیز کا اپنے شوہر کے لیے پیار کا اظہار 
اداکارہ اقراء عزیز کا اپنے شوہر کے لیے پیار کا اظہار 
سورس: Instagram/iiqraaziz

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات پر فخر کیا ہے کہ وہ یاسر کی بیوی ہیں۔

انسٹا گرام پر پوسٹ میں اقرا عزیز نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہر وقت ان کا خیال رکھا، انہوں نے انکشاف کیا کہ متعدد بار یاسر حسین نے ان کی ایسے وقت میں خدمت کی جب وہ خود بھی علیل تھے مگر انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر ان کی خدمت کی۔

اقرا عزیز نے لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے پیار کرنے اور خیال رکھنے والے شخص کی اہلیہ ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ میں شوہر کی پیشہ ورانہ تعریف بھی کی اور لکھا کہ وہ شوز کی اس طرح میزبانی کر کے دوسروں کو ہنساتے رہتے ہیں، جیسے ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔یاد رہے کہ سنہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے یہاں جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے اقرا اسکرین سے دور ہیں۔

مزید :

تفریح -