نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایلبی مورکل نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمیبیا کے ڈریسنگ روم کے دورے کی ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کی اس محبت اور جذبے پر شکریہ ادا کیا۔اسسٹنٹ کوچ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔
Thank you @TheRealPCB for making some time to visit our change room. The @CricketNamibia1 guys really enjoyed playing against you. https://t.co/QQ9xywbmbj
— Albie Morkel (@albiemorkel) November 3, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے نمیبیا کے ڈریسنگ روم کاد ورہ کیا اور ان کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے تالیاں بھی بجائیں ، جس پر نمیبیا کے کھلاڑیوں نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر پاکستانیوں کھلاڑیوں کے ساتھ گلے ملا ۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں نمیبیا کیخلاف فتح کے بعد مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔