بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی عوام سے اپیل کر دی

دبئی (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت کیخلاف ہونے والے اہم مقابلے سے پہلے افغان سپنر راشد خان نے افغان شائقین سے اپیل کی ہے کہ صرف ٹکٹ والے افراد ہی سٹیڈیم میچ دیکھنے آئیں۔
راشد خان نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنی زبان میں شائقین کرکٹ سے مخاطب ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں میچ کو لے کر بہت پرجوش ہوں لیکن گزشتہ ہفتے سٹیڈیم کے حالات دیکھ کر کافی مایوس ہوا تھا۔
I’m super excited about tomorrow’s AFGvIND game. I was disappointed at the scenes last weekend; we need to fly our national flag ???????? high & do our country proud. Pls respect rules & support the organisers @ICC @T20WorldCup @AbuDhabiCricket, only coming to the stadium with a ticket pic.twitter.com/GXsf1vSoiR
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) November 2, 2021
افغان کرکٹر نے لکھا کہ اپنے قومی پرچم کو بلند کرنے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے افغان کرکٹ شائقین کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا اور میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر ہی سٹیڈیم میں آنا ہوگا۔
یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران متعدد شائقین ٹکٹ کے بغیر پنڈال میں گُھس گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔