پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نیب کو 821 ارب روپے کی ریکوری کے حوالے سے خط لکھنے کی ہدایت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نیب کو 821 ارب روپے کی ریکوری کے حوالے سے خط لکھنے کی ...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نیب کو 821 ارب روپے کی ریکوری کے حوالے سے خط لکھنے کی ہدایت

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا ، پی اے سی نے نیب کو   821 ارب روپے کی ریکوری کے حوالے سے خط لکھنے کی ہدایت کر دی ۔ 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں نیب  حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ  پبلک کے پیسے میں سے نیب ایک روپیہ نہیں لیتا، آڈٹ کا کہا جاتاہے تو سیاست دان ہی ان کی پشت پناہی کرتے ہیں ، اجلاس بلایا تو اجلاس ہی منسوخ کر دیا جاتا ہے ۔

چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ قومی خزانہ میں کی گئی بے ظابطگیوں کی ریکوریز معمولی ہے، چیئرمین کمیٹی رانا تنویرنے نیب کو ایک سال میں ہونے والی ریکوریز کے آڈٹ کی ہدایت کر دی ساتھ ہی  نیب کو 821 ارب روپے کی ریکوری کے حوالےسے خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ بتایا جائے کہ پیسہ کن اکاؤنٹس میں پڑا ہے ۔

مزید :

قومی -