ن لیگ نیب سے ایسا این آر او چاہتی ہے جس میں ان کےکیسز ختم ہوجائیں،فرخ حبیب 

ن لیگ نیب سے ایسا این آر او چاہتی ہے جس میں ان کےکیسز ختم ہوجائیں،فرخ حبیب 
ن لیگ نیب سے ایسا این آر او چاہتی ہے جس میں ان کےکیسز ختم ہوجائیں،فرخ حبیب 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کےمعاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کر رہی ہے ،یہ ایسا این آر او چاہتے ہیں جس سے ان کے کیسز ختم ہو جائیں ۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ یو این ایف اے او کی حالیہ رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے ،عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوا ، وزیراعظم نے اپنی قوم کو ہر صورتحال سے آگاہ رکھنے کی نئی روایت قائم کی ، وزیراعظم عمران خان کو غریب،متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زیادہ فکر ہے،احساس پروگرام کے تحت 34سماجی تحفظ کے پروگرامات کامیابی سے چل رہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کاش ن لیگی کبھی سچ بھی بول سکے، آئی ایم ایف کے پاس سب سے پہلے کون گیا اور کیوں اسکی ضرورت پیش آئی؟ ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -