بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابی اصلاحات کے معاملے پر گفتگو

 بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابی اصلاحات کے معاملے پر ...
 بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابی اصلاحات کے معاملے پر گفتگو

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، ملاقات میں انتخابی اصلاحات کا معاملہ زیر غور آئے ۔

بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو میں کہا کہ حکومت الیکشن ریفارمز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ، معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سےمتعلق قانون سازی پر آئینی ادارے کو آن بورڈ لینا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت قانون سازی سے آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حکومتی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی و ملکی مفاد میں قانون سازی کو سراہتے ہیں۔

مزید :

قومی -