انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہو کر  169.97 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہو کر  169.97 روپے کا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہو کر  169.97 روپے کا ہو گیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد ڈالر کی اڑان روزبروز نیچے آرہی ہے ، آج بھی ڈالر 57 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر  169.97 پیسے پر بند ہوا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے کم ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر  170 روپے 80 پیسے کا فروخت ہو ا۔ 

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالرز کی امداد سے ڈالر کی قیمت میں کمی آرہی ہے ، سعودی عرب کی جانب سے 1.2 ارب ڈالرز ادھار تیل کی مد میں دیے جائیں گے جبکہ 3 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ہیں ۔ دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین کی آئی ایم ایف سے معاہدے کی نوید نے بھی روپے کو طاقتور کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -