حکومت نے پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ ...
حکومت نے پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلوں کے بعد پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام فلائٹس کو 10 نومبر سے پوری گنجائش کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی، 10 ممالک کو کیٹیگری سی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کی شرح زیادہ ہونے پر 10 ممالک کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا، کیٹیگری سی میں آرمینیا، بلغاریہ، کوسٹاریکا، عراق ، میکسیکو، منگولیا، سلوانیا،تھائی لینڈ اور یوکرائن   شامل ہیں،  جبکہ کیٹیگری بی میں 6 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی میں روس، ایران، ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن اور افغانستان شامل ہیں، کیٹیگری بی میں شامل ممالک پر کوئی سفری پابندیاں نہیں ہو ں گی۔ پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ویکسین 100 فیصد ہونی چاہیے،  6سال اور اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے پی سی آر رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -