وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی گھی اور تیل کی قیمت بڑھ گئی 

وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی گھی اور تیل کی قیمت بڑھ ...
وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی گھی اور تیل کی قیمت بڑھ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ اضافہ مختلف برانڈز کی جانب سے کیا گیا ہے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق مختلف برانڈز کے وہ گھی اور خوردنی تیل جو یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہیں ان کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر خوردنی تیل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے آٹے ،گھی اور دال پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

قومی -