"مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی قوم پر مہنگائی کا بم گرانے کی بشارت دی گئی"وزیراعظم کے خطاب پر سینیٹر ساجد میر پھٹ پڑے

"مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی قوم پر مہنگائی کا بم گرانے کی بشارت دی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ یہ تو سب کو معلوم تھا کہ آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا ہے،اس کے لیے قوم کو بھاشن دینے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک پریس ریلیز جاری کردی جاتی کافی تھی،وزیراعظم نے مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی قوم پر مہنگائی کا بم گرانے کی "بشارت" دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےسینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے  کہا کہ حکومت نے ایک لحاظ سے تسلیم کرلیا ہے کہ وو  مافیاز کے سامنے بے بس ہو چکی ہے، چینی اور آٹا چور مافیا کو ریلیف دے دیا گیا، کوئی نہیں پکڑا گیاسب”انصافیوں“ کوپاکدامنی کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو( نیب) کا اونٹ صرف اپوزیشن کے خیمو ں میں گھستا ہے،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی، دنیا کے ساتھ موازنہ کرکے اپنی نااہلی کو نہیں چھپایا جاسکتا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -