پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کی نشاندہی نوجوان کا جرم بن گئی، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کی نشاندہی نوجوان کا جرم بن گئی، ایف آئی اے ...
پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کی نشاندہی نوجوان کا جرم بن گئی، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی درخواست پر بلال نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
مقدمہ کے مطابق بلال کا جرم پی پی ایس سی کے خلاف مظاہرہ کرنا اور نعرے لگوانا ہے۔بلال کے اہل خانہ کے مطابق بلال نے چند ماہ قبل پی پی ایس سی میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی،جس پر پی پی ایس سی ملازمین کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور ان کو گرفتار کیا گیا۔واقعہ کا وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیا مگر اس انکوائری کی رپورٹ اب تک سامنے نہ آئی ہے۔ بلال اسی انکوائری رپورٹ کے لیے مظاہرہ کررہا تھا ۔ انہوں نے الزا م عائد کیا کہ سیکرٹری پی پی ایس سی نے ان کے بیٹے کو دھمکیاں دیں تھیں کہ بلال اپنے مشن سے ہٹ جائے ورنہ اسکے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

مزید :

قومی -