مذہبی جماعت کے دھرنے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عدنان احسان کی اہلیہ ہسپتال میں زیر علاج

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مذہبی جماعت کے کارکنان کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عدنان احسان کی اہلیہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
تفصیل کے مطابق شہید کانسٹیبل کی اہلیہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ علاج کے لیے لاہور کے شیخ زائد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔دو دن قبل ،کانسٹیبل عدنان احسان کو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیاتھا،کارکنوں نے پولیس اہلکار کی نعش بھروکی نزد ڈیرہ گجراں کھیتوں میں پھینک دی تھی جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل عدنان احسان وزیر آباد میں دھرنے پرڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا جس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا۔
مذہبی جماعت کے مظاہرے میں کارکنوں ہاتھوں شہید ہونے والے کانسٹیبل عدنان احسان کے گھر کا ایک منظر ، مرحوم کی اہلیہ گردوں کے مرض میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ pic.twitter.com/Q6MKJ53Sd3
— mohammad jazib (@mjclick2check) November 3, 2021