وزیراعظم کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے: سلیم مانڈوی والا 

وزیراعظم کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے: ...
وزیراعظم کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے: سلیم مانڈوی والا 
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےکہاہےکہ وزیراعظم کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےسلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وزیراعظم نے ریلیف کی بجائے اپنی تقریر میں مزید مہنگائی کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانی پڑیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں تو آٹا گھی اور دالوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں گی، مہنگائی کا ذمہ دار عالمی منڈی کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ آٹا، چینی، دال، گھی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار عالمی منڈی نہیں خود وفاقی حکومت ہے، حکومت کے تین برس کے بعد اس طرح کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتیں 130 روپے تک جا پہنچی ہیں جبکہ میں نے پیشگوئی کی تھی کہ  اگر کرشنگ شروع نہ ہوئی تو چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی حکومت ہمیشہ کی طرح اس وقت تک سوتی رہے گی جب تک مارکیٹ سے چینی غائب نہیں ہو جاتی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -