بلاول بھٹو کی حکمت عملی  سے عوام کو مشکلات سے  نجات ملے گی، شازیہ مری

بلاول بھٹو کی حکمت عملی  سے عوام کو مشکلات سے  نجات ملے گی، شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی حکمت عملی سے عوام کو مشکلات سے نجات ملے گی،سلیکٹڈ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانا عوام سے منافقت ہے۔ منگل کوشازیہ مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ غریب کیلئے جینا عذاب ہو چکا ہے انسانی زندگیوں کو خطرہ ہے، عثمان بزدار کے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان خود بھاگ جائیں گے۔  سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ  ملک کی معیشت تباہ، خارجہ امور برباد اور داخلی امور تماشا بن چکے ہیں۔
شازیہ مری