عمران خان لانگ مارچ کی ناکامی پر مارشل لاء کی بات کر رہا ہے،عظمیٰ بخاری

عمران خان لانگ مارچ کی ناکامی پر مارشل لاء کی بات کر رہا ہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد ملک میں مارشل لاء لگانے کی بات کر رہا ہے،عدلیہ کو اسکا نوٹس لینا چاہیے، عمران خان تم سے فارن فنڈنگ پر احتساب ہوگا اس لئے مارشل کو دعوت نہ دو، جنرل الیکشن امتحان ہوتا ہے تب پتہ چلے گا نوازشریف کا ٹرمپ کارڈ کیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ آج تک سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب متنازعہ ہے،پنجاب اسمبلی رولز آف پروسیجر کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر اختیارات کا ناجائز استعمال ہوگا تو عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی ڈبل گیم کھیل رہا ہے، بہت سے لوگوں نے لاڈلے عمران خان کو گود سے اتار دیا ہے لیکن کچھ رہ گئے ہیں۔ضیاء الحق کے مارشل میں عمران خان نائٹ کلبوں میں موجیں کررہے تھے،ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں، پنکی پیرنی اور کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں،فتنہ سیاسی لوگوں کی بجائے جن سے بات کرنا چاہتا ہے وہ تیار نہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنہ مارچ چھٹے دن میں داخل ہوگیا، جہاں فل انجوائے منٹ ہو رہی ہے،کنٹینر سے ورکر گر کر ہلاک ہوگیا اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑا، عمران خان ملکی معیشت کوتباہ کرکے سری لنکا تک لے آیا،عمران خان کا نیا شوق مارشل لاء لگانے کا آیا ہے لیکن ایسا شوق پورا نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان آئندہ ملک کے آئین توڑنے کی بات نہ کرنا وگرنہ سیاسی ورکرز تمہارا محاسبہ کریں گے۔
عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ آخر -