قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا ایجنڈا میں اہم قانون سازی شامل 

قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا ایجنڈا میں اہم قانون سازی شامل 

  

 اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہوگا جس میں ایجنڈا میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز اور اہم قانون سازی شامل ہے،وزیر قانون ایاز صادق قانون شہادت ترمیمی بل 2022 منظوری کے لیے پیش کریں گے،پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت منصوبوں میں تاخیر کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا کا حصہ ہے،وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے،اجلاس میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی زیر بحث آنے کا قوی امکان ہے۔

قومی اسمبلی 

مزید :

صفحہ آخر -