کچھ لوگ اعتراف کرینگے نواز شریف کو ہٹا کراچھا کام نہیں کیا گیا، جاوید لطیف 

کچھ لوگ اعتراف کرینگے نواز شریف کو ہٹا کراچھا کام نہیں کیا گیا، جاوید لطیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے کا اعتراف کچھ لوگ کریں گے کہ انہوں نے ہٹاکر اچھا کام نہیں کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک ایسا فسادی کھڑا ہوگیا جس نے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا گیا، عمران نیازی ریاست سے کھیل کھیل رہا ہے اور اداروں کیخلاف زہرگھول رہا ہے، کیا عمران نیازی کو کھلا کھیل کھیلنے کی اجازت دی جاتی رہیگی؟ انہوں نے کہا کہ بچے بچیوں کو خونی مارچ میں لایا جارہا ہے، ریاست آئین کی پاسداری کرنے والوں سے بات چیت کرتی ہے، ہمیں معلوم ہے جو عمران خان نے اسلام آباد کے ارد گرد پلاننگ کی ہوئی ہے، ہم اس دن سرپرائز دیں گے، ہمارے علم میں ہے کہ کہاں سے فنڈنگ ہو رہی ہے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی بیک چینل سے عمران خان سے نہ کوئی رابطہ ہے اورنہ کریں گے، اس نے کوئی ایسا موقع نہیں جانے دیا جس سے ملک کو نقصان پہنچے، دوست ممالک بھاری سرمایہ کاری سے سنبھال رہے ہیں تو پھر فتنہ 2014 والی پوزیشن پر آگیا ہے، عمران خان نے ملک میں صدارتی نظام کی کوشش کی، اسے اگر پہلے لگام دی جاتی تو یہ نوبت نہ آتی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات آئینی حدود میں قومی جماعتوں اور لیڈرشپ سے ہوتے ہیں، کسی مسلح جتھے یا گروہ کے بلیک میل کرنے سے ریاست بلیک میل نہیں ہوسکتی، ہم جتھوں کے لیے فیس سیونگ نہیں دیں گے، اگرآج اس جتھے سے بات کرلی گئی تو آئندہ کے لیے بھی راستہ کھل جائے گا، ریاست بلیک میل ہو کر مذاکرات نہیں کریگی، کیا اب عمران خان کو بار بار گنجائش دی جاتی رہے گی۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہٹانے کا اعتراف کچھ لوگ کریں گے کہ انہوں نے ہٹاکر اچھا کام نہیں کیا۔
جاوید لطیف

 اسلام آبا د(این این آئی)معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاہے تحریک انصاف کا لانگ مارچ کچھوے کی رفتار سے چل رہاہے،اسلام آباد آنے کے آثار ہیں نہ ہی تاریخ کااعلان ہوا ہے،فیصل واوڈا کی خونین مارچ کی بات سچ ثابت ہورہی ہے، ادھر جان جائے ادھر ایک چیک لیکر پہنچ جاؤ،کیا پیسوں کی مدد سے جان کا ازالہ ہوسکتا ہے؟،سیف نیازی پشاور میں روپوش ہیں، اعظم خان چار ماہ سے ملک سے فرار ہیں، اعظم خان نے سائفر معاملہ پر ایک ای میل لکھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہالانگ مارچ کے حوالے سے انکے اپنے لوگ تسلیم کررہے ہیں لوگ نہیں آرہے، فواد چوہدری نے کہا لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے ہیں،14 سال کا لڑکا انکے ایک کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا، صدف نعیم بہت عرصہ سے صوبائی اسمبلی کور کررہی تھیں،کوئی تو ذمہ دار ہوگا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے؟یہ خونیں مارچ ہے انسانی جان کی کوئی پرواہ نہیں، عطاء تارڑ نے کہا شام کو آپ لاہور آتے ہیں آرام کرتے ہیں اور شام میں پھر روانہ ہوجاتے ہیں، یہ گوگی بچاؤ مارچ ہے۔ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سمن جاری ہوا ہے، عطاء تارڑ نے کہاکراچی کے ایک بز نس مین طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں 2 عشاریہ 1 ملین ڈالر تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے ہیں، عارف نقوی نے وہ پیسہ جرم کے بدلے کمایا جو تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، عمران خان کو جانیوالے نوٹسزکے جواب موصول نہیں ہوئے۔ طارق شفیع کہتے ہیں انہیں کچھ یاد نہیں، حیران کن بات ہے جب بلایا جاتا ہے تو انکی یاددا شت کمزور پڑ جاتی ہے،اسکے علاوہ سائفر کے معاملے پر انکوائری چل رہی ہے، اعظم خان چار ماہ سے ملک سے فرار ہیں، انہوں نے کہا تھا 15 روز میں پاکستان آجاؤں گا،اعظم خان آکر تحقیقات کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔ عمران خان کے ساتھی آہستہ آہستہ ملک سے فرار ہورہے ہیں، سائفر کے معاملے پر اسد عمر اور شاہ محمودقریشی کو نوٹس گیا، انکی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کروایا گیا اور تحقیقات سے بچنا چاہ رہے ہیں،انہیں سارے سوالات کے جوابات دینا ہونگے۔
عطاء تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -