عمران خان کا قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے: عمر سرفراز چیمہ 

عمران خان کا قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے: عمر سرفراز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے عمران خان کا حق سچ اور قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا صرف لاہور اور گوجرانوالہ کے عوام کی لانگ مارچ میں شرکت سے امپور ٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ابھی تو پورا پاکستان اسلام آباد کا رخ کررہا ہے۔(ن) لیگ جاتی عمراء اور پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوچکی ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔(ن) لیگ کی ساری سیاست ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھومتی ہے۔مریم صفدر سیاست کی بارھویں کھلاڑی،(ن)لیگ کی تباہی میں برابر کی شریک ہے۔مشیر داخلہ نے کہا قوم نے این آر او 2 کو مسترد کردیا ہے،پی ڈی ایم کو جواب دینا پڑے گا۔اسلام آباد میں عوامی سمندر کرپٹ امپورٹڈ ٹولے کو بہا لے جائیگا۔پی ڈی ایم حکومت چند دن کی مہمان،تشدد کا راستہ اپنایا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔شہباز شریف لاؤ لشکر کیساتھ بیرونی دوروں پر ملکی وسائل کا بے دردی سے استعمال کررہے ہیں۔
عمرسرفراز چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -