محکمہ بلدیات پنجاب کابلدیاتی اداروں میں 4 ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ 

محکمہ بلدیات پنجاب کابلدیاتی اداروں میں 4 ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ 

  

لاہور (این این آئی) محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں میں 4 ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا۔سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کی ہدایات پر بلدیاتی اداروں کومراسلہ جاری کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق گریڈ ایک سے 4 تک ملازمین بھرتی کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق خواتین کیلئے 15 فیصد، اقلیتوں کے لیے 5 اور معذور افراد کے لیے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق محکمہ بلدیات میں درجہ چہارم کے 720 ملازمین کی بھرتیوں کا عمل جلد شروع ہوگا۔

محکمہ بلدیات

مزید :

صفحہ آخر -