جنرل قمرباجوہ کا آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،جوانوں کے حوصلے کو سراہا

جنرل قمرباجوہ کا آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،جوانوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے دورہ کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے استقبال کیا۔بیان کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ آخر -