ڈسکوز کی نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

ڈسکوز کی نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی ا ین پی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی،ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ آخر -