چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس، ای وی ایم، اوورسیزووٹنگ پر بریفنگ 

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس، ای وی ایم، اوورسیزووٹنگ پر ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن  نے ای وی ایم  / اوورسیز ووٹنگ پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کی گئی پیشرفت  پر بریفنگ دی،الیکشن کمیشن   نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(پی ایم یو)کی طرف سے اب تک  کئے گئے اقدامات  پر اطمینان  کا اظہار کیا اور دفتر کو حکم  دیا کہ اس پراجیکٹ  میں  شفافیت یقینی  بنائی جائے اور  فنڈز کی فراہمی   کے لئے  وفاقی حکومت  اور وزارت خزانہ کو تحریر کیا  جائے تاکہ اس پروجیکٹ  پر مزید  پیشرفت کی جا سکے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کردہ اعلامیے کے مطابق  الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی  میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران  الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن  اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں  سیکرٹری الیکشن کمیشن  نے ای وی ایم  / اوورسیز ووٹنگ پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کی گئی پیشرفت  پر بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن   نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(پی ایم یو)کی طرف سے اب تک  کئے گئے اقدامات  پر اطمینان  کا اظہار کیا اور دفتر کو حکم  دیا کہ اس پراجیکٹ  میں  شفافیت یقینی  بنائی جائے اور  فنڈز کی فراہمی   کے لئے  وفاقی حکومت  اور وزارت خزانہ کو تحریر کیا  جائے تاکہ اس پروجیکٹ  پر مزید  پیشرفت کی جا سکے۔ یاد رہے  الیکشن کمیشن  نے پی ایم یویونٹ تشکیل دیا  تھا جوکہ  مذکورہ  بالا پراجیکٹ   /سسٹم پر کام کر رہا  ہے اور اپنی  تجاویز  اورپیشرفت  کے حوالے سے کمیشن کو آگاہ کرتا رہتا ہے ۔ میٹنگ  میں پی ایم یو کے سربراہ  نے الیکشن کمیشن کو  بریف کیا کہ 2نومبر 2022 کوالیکشن مینجمنٹ سسٹم کی فنانشل  بڈ کھولی  جا رہی  ہے تاکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی   کی  جاسکے،  چیف الیکشن کمشنر  نے کہا  ہے کہ  ووٹ  کے  تقدس ، رازداری  اور الیکشن کی ساکھ کا خیال  رکھنا   انتہائی  ضرور ی  ہے ہمیں   انتخابی عمل  میں  جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا  ہوگا لیکن  الیکشن  کی شفافیت ، ووٹروں  کی سہولت اور تمام  اسٹیک ہولڈروں  کے اعتماد کومدنظر  رکھنا بھی الیکشن کمیشن  کی ذمہ داری  ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -