پارلیمانی کمیٹی نے لاہورہائی  کورٹ کے11ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی 

پارلیمانی کمیٹی نے لاہورہائی  کورٹ کے11ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری ...

  

اسلام آباد(این این آئی)اعلی عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 11ایڈیشنل ججز کومستقل کرنے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیا ء باجوہ،جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے ناموں کی منظوری کیلئے اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔10نومبر کو بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -