لانگ مارچ،کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

لانگ مارچ،کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گکھڑمنڈی،گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو کے مطابق حادثہ پنڈی بائی پاس فلائی اوور کے قریب پیش آیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ قافلے کی گاڑیاں عمران خان کے کنٹینر تک پہنچنے کیلئے جی ٹی روڈ کی مخالف سمت سے جا رہی تھیں کہ قافلے کے ساتھ چلنے والے کنٹینر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ کنٹینر کی ٹکر کے نتیجے میں نوجوان سمیر نواز سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان عثمان زخمی ہوگیا۔نوجوان کی موت پر ورثا ء نے عمران خان کے کنٹینر کے سامنے احتجاج کیا، اس دوران ورثا اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، بعد ازاں پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
بائیک سوار نوجوان 

مزید :

صفحہ آخر -