اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے تعین  سے متعلق درخواست پرپنجاب  حکومت کو جواب کیلئے مہلت

اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے تعین  سے متعلق درخواست پرپنجاب  حکومت کو جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدکریم نے روزمرہ کی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کے تعین سے متعلق درخواست پرپنجاب حکومت کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دے دی،وفاقی وزارت صنعت اور نیشنل فوڈ سکیورٹی نے جواب داخل کرا دیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ یہ معاملہ اب صوبائی حکومتوں کے دائرہ میں آتا ہے،جس پر پنجاب حکومت کے وکیل سلمان ٹیپو مخدوم نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
قیمتوں کا تعین 

مزید :

صفحہ آخر -