آئی جی جیل کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر مدعاعلیہان سے جواب طلب

     آئی جی جیل کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر مدعاعلیہان سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو میاں فاروق نذیر کی زیرالتوا درخواست پربھی 7 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی طرف سے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار گریڈ 21 کا واحد آفیسر اور آئی جی جیل رینک کا آفیسر ہے، درخواست گزار گریڈ 21 کا آفیسر ہے اور پہلے بھی آئی جی جیل خانہ جات تعینات رہ چکا ہے،آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ گریڈ اکیس کا ہے، گریڈ 21  کے عہدے پر گریڈ 20 کے آفیسر ملک مبشر احمد خان کو تعینات کیا گیا، سینئر آفیسرز کو نظر انداز کرکے گریڈ 20 کے افسر کو گریڈ 21 کے عہدے پر تعینات کیا گیا، جونئیر افسر کی سینئرعہدہ پر تعیناتی جیل سروس رولز 2010 کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملک مبشر احمد خان کی بطور آئی جی جیل خانہ جات تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دیاجائے۔

 آئی جی جیل

مزید :

صفحہ آخر -