تحریک لبیک کارکنوں کی شاہدرہ میں شہادت، کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی

   تحریک لبیک کارکنوں کی شاہدرہ میں شہادت، کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے تحریک لبیک کے دو کارکنوں کو شاہدرہ میں فائرنگ کرکے شہید کرنے سے متعلق کے استغاثے کی سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج شفیق نے مدعی اکرم اور نظام الدین کو آئندہ سماعت پر گواہوں سمیت طلب کر لیاہے،عدالت میں سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،سابقہ وزیر نورالحق قادری،سابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور اور سابق آئی جی انعام غنی سمیت 11افراد کے خلاف قتل کا استغاثہ زیر سماعت ہے۔

 تحریک لبیک کارکن

مزید :

صفحہ آخر -