شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی

شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماشہباز گل کے خلاف 100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز عدالت نے شہباز گل کے وکلاء کو طلب کر رکھا تھا تاہم شہباز گل کے وکیل برہان معظم ملک عدالت عالیہ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے، اس کیس میں عدالت نے شہباز گل کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،ترک کمپنی کی جانب سے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا گیا ہے،جس کے مطابق شہباز گل کے بیان سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،عدالت سے استدعاہے کہ شہباز گل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔
شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -