سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری 

سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے سے متعلق اپنا تحریری حکم جاری کردیاہے،عدالتی تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ بظاہر ملزم کے خلاف لگائے گئے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں،دوست مزاری سے دستاویزات کی ریکوری کے لئے 2روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں،پراسیکیوشن کے مطابق دوست مزاری پر ریونیو کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے الزامات ہیں، ملزم کے وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن نے سیاسی انتقام کے لئے گرفتار کیاہے۔
دوست مزاری 

مزید :

صفحہ آخر -