انسداد دہشت گردی کورٹ، تہرے قتل میں ملوث 6ملزم فردجرم کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی کورٹ، تہرے قتل میں ملوث 6ملزم فردجرم کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کی خاتون جج عبہر گل خان نے جہانگیر کالونی شاہدرہ میں وکیل کے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 6ملزمان پرفردجرم عائد کرنے کے لئے ملزموں کو 21نومبر کو طلب کرلیاہے،پولیس نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،ملزمہ رشیدہ بی بی اور دیگر پر وکیل طاہر یعقوب کے تین بھائیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے،ملزمان امجد علی، غلام رضا علی رضا، اصغر علی،اکرم جلالی، غلام عباس اور رشیدہ بی بی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے،تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمہ رشیدہ کے طیش دلانے پر اس کے بیٹوں نے وکیل کے تین بھائیوں کو قتل کیا،ملزمہ کے چھوٹے بیٹے کو گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کرنے پر

 جھگڑا ہوا،مدعی طاہر یعقوب نے ملزمہ کی بیٹے کو گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کیا،ملزمہ رشیدہ کے طیش دلانے پر اس کے بڑے  بیٹوں اور داماد نے گولیاں چلا دیں۔

فرد جرم

مزید :

صفحہ آخر -