ہائیکورٹ کاخواتین اور بچوں سمیت  22بھٹہ مزدوررہاکرنے کاحکم

ہائیکورٹ کاخواتین اور بچوں سمیت  22بھٹہ مزدوررہاکرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس انوارالحق پنوں نے 22بھٹہ مزدوروں کورہاکرنے کاحکم دے دیاہے،رہا ہونے والوں میں مرد،خواتین اور بچے شامل ہیں،دوران سماعت عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کیاجس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیا، رخسانہ بی بی کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت نہیں دی جاتی،اجرت مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دیاجائے۔

بھٹہ مزدور

مزید :

صفحہ آخر -