حج و عمرہ فراڈ کیس، 2خواتین سمیت 5ملزمان پرفرد جرم عائد

حج و عمرہ فراڈ کیس، 2خواتین سمیت 5ملزمان پرفرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل اعجازحسن اعوان نے الفلاح ٹریولز کے خلاف شہریوں سے حج و عمرہ کے نام پر فراڈ کے کیس میں 2خواتین سمیت 5ملزمان پرفرد جرم عائدکر دی ہے جبکہ ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا،عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان شہادت قلمبند کرانے کے لئے مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز ملزم طیب علی، فدا حسین، عبد الخالق، سائرہ فضاء اور مہک فاطمہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سے میاں نعیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

حج و عمرہ فراڈ کیس

مزید :

صفحہ آخر -