فارن فنڈنگ، پی ٹی آئی رہنما ؤں کی عبوری ضمانتوں میں 10نومبر تک توسیع 

 فارن فنڈنگ، پی ٹی آئی رہنما ؤں کی عبوری ضمانتوں میں 10نومبر تک توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت کے جج اسلم گوندل نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد اور طارق شفیع کی عبوری ضمانتوں میں 10نومبر تک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ہے،دوران سماعت ایف آئی کے تفتیشی کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے کے لئے مہلت طلب کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا،گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد اور طارق شفیع حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سے میاں اظہار احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ شریک ملزم حامد زمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہو چکی ہے،ممنوعہ فارن فنڈنگ کا الزام غلط ہے تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے،ہم بے گناہ ہیں پھر بھی گرفتاری کا ڈر ہے عبوری ضمانت منظور کی جائے شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں،ایف آئی اے نے حماد زمان، مبشر احمد اور طارق شفیع سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 فارن فنڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -