وہاڑی، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، منصوبوں کا جائزہ

وہاڑی، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، منصوبوں کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفد رحسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22/2022-23کے تحت لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 30 کروڑ 71 لاکھ 76 ہزارروپے مالیت(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 کی 12ترقیاتی سکیموں کے تخمینے کی از سر نو منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر صفد رحسین ورک نے کہا ہے کہ ان ترقیاتی سکیموں کے ذریعے مختلف چوکوک اور موضع جات کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی موضع شمن میں 4کروڑ4لاکھ روپے مالیت سے 4کلو میٹر میٹل روڈ کی تعمیر،پاکپتن کینال تا بیس لائن چک نمبر 200ڈبلیو بی میں 2کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے مالیت سے 2.25کلومیٹر میٹل روڈ، چک نمبر 119ڈبلیو بی تا شتاب گڑھ تک ایک کروڑ 96لاکھ روپے مالیت سے ڈیڑھ کلو میٹر میٹل روڈ،ٹبہ لڈن روڈ تا شتاب گڑھ کی 2کروڑ20لاکھ روپے مالیت سے 2کلومیٹر سڑک، چک ساویا تا چک نمبر 125ڈبلیو بی تک ایک کروڑ 87لاکھ 61ہزار روپے مالیت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک،موضع چک مغل تا لالو ساگو 3کروڑ30لاکھ روپے سے 3کلومیٹر سڑک،بنیادی مرکز صحت فتح پور تا بستی غوثیہ والی تک 2کروڑ77لاکھ 53ہزار روپے مالیت سے 2.25کلومیٹر سڑک،جھوک جھنڈو تا بسٹی محمد نواز تک 2کروڑ34لاکھ30ہزار روپے مالیت سے 2کلو میٹر سڑک،دور پور سکول تا محسن شہید قبرستان تک ایک کروڑ 9لاکھ34ہزار روپے مالیت سے ایک کلومیٹر سڑک کی تعمیر،اے سی آفس تا دھودا روڈ میلسی ایک کروڑ 98لاکھ 95ہزار روپے مالیت سے 1.10کلومیٹر سڑک کی بحالی و کشادگی،میلسی کہروڑ پکا روڈ پھاٹک سے باری سنگل تک ایک کروڑ 86لاکھ 56ہزار روپے مالیت سے 1.70کلو میٹر سڑک کی تعمیر و بحالی اور چک نمبر 51ڈبلیو بی میں سیوریج، ڈرینج اور سڑیٹ لائٹس کی تنصیب کے تخمینے کی از سر نو منظوری دی گئی۔