سبزیاں مزید مہنگی، دکانداروں کی لوٹ مار، انتظامیہ غائب

سبزیاں مزید مہنگی، دکانداروں کی لوٹ مار، انتظامیہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (سٹی رپورٹر)میلسی میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے  مارکیٹ کمیٹی  کا عملہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ  مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے۔تفصیل کے مطابق آلو اول 86 کی بجائے 100 روپے،دوم  76 کی بجائے 90،سوم 66 (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
کی بجائے 80،پیاز اول 120 کی بجائے 140،دوم 110 کی بجائے 120،سوم 100 کی بجائے 110،ٹماٹر اول 200 کی بجائے 220،دوم 190 کی بجائے 200،سوم 180 کی بجائے 190،لہسن چائنہ 290 کی بجائے 300،لہسن دیسی 170 کی بجائے 180،ادرک تھائی لینڈ 300 کی بجائے 320،سبزمرچ 280 کی بجائے 300،شملہ مرچ 300 کی بجائے 320،میتھی 60 کی بجائے120،دھنیا70 کی بجائے 80،بینگن 30 کی بجائے 50، ٹینڈا 100 کی بجائے 120،مٹر 260 کی بجائے 280،بند گوبھی 110 کی بجائے 130،پھول گوبھی 60 کی بجائے 100، لیموں دیسی 110 کی بجائے 130،لیموں چائنہ 50 کی بجائے 70 تا 80،کھیرا 30 کی بجائے  50،بھنڈی 80 کی بجائے 100،کریلا 80 کی بجائے 100، گھیا کدو 50 کی بجائے 60،چین کدو 80 کی بجائے 100،پالک 20 کی بجائے 40،گاجر 50 کی بجائے 60،مولی 25 کی بجائے 40 شلجم 35 کی بجائے 50 روپے فی کلو شہر میں بیچا جارہا ہے جبکہ دیہاتوں اور چکوک  میں ریٹ لسٹ سے کہیں زائد نرخ بٹورے جارہے ہیں  شہریوں نے اس پرفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔