ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، متعدد سکیمیں منظور

 ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، متعدد سکیمیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویڑنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سول لائنز کالج (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
ملتان میں کلاس رومز کی تعمیر کی 55 ملین روپے کی سکیم کی منظوری دی گئی۔ضلع خانیوال کی سڑکوں کی تعمیر کی605.18 ملین روپے کی 7 سکیمیں منظور کی گئیں۔ جن میں چک 80/10R کی 3 کلومیٹر لمبی سڑک، چک26/10R کی 3.50 کلومیٹر سڑک، چک 33/10R کی 2کلیٹر طویل سڑک، چک 39/10R کی 6 کلومیٹر سڑک، چک 45/10 R کی 2.70 کلومیٹر سڑک، جنگل مریالہ روڈ 95/10R کی 3 کلومیٹر سڑک، چک 39/10R کی 2 کلومیٹر سڑک کی منظوری دی گئی۔ضلع وہاڑی کی سڑکوں کی مرمت و بحالی کی 434.263 ملین روپے کی سکیمیں منظور کی گئیں۔میلسی ٹبہ روڈ تا محبوب شاہ کی 10 کلومیٹر طویل سڑک، ٹبہ سلطان پور وہاڑی روڈ تا میلسی باؤنڈری کی 8.15 کلومیٹر طویل سڑک، میلسی کہروڑ پکا روڈ تا سردار پور جھنڈیر کی 9.20 کلومیٹر سڑک، جلہ جیم مائنر روڈ تا میلسی روڈ کی 15.80 کلومیٹر طویل سڑک,رحیم کالی تا بستی مراد پور کی 11.60 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت کی منظوری دی گء۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے تمام سکیموں پر کام کا جلد آغاز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنایا جائے۔ ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں متعلقہ افسران موجود تھے۔