لانگ مارچ، حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، جہانزیب کھچی

لانگ مارچ، حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو اپنی عدلیہ سے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
امید ہے اس لیے وہ اس کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہیمیلسی کا قافلہ آج رات ریسکیو 1122 آفس کے سامنے بورے والا اور وہاڑی کے کارکنوں کے ساتھ کچاکھو ہ اور خانیوال کے رستے اسلام آباد پہنچے گا جسمیں جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے قافلے بھی سری نگر  ہائی وے پر اکٹھے ہوں گے روز بروز کارکنوں کی لانگ مارچ میں تعداد بڑھ رہی ہے اور اب اس سیلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے روانگی سے پہلے میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوی 2 ہزار کارکنوں کا ہیجبکہ صرف 8 ہزار کارکن ضلع وہاڑی سے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کے قافلے میں شامل ہوں گے۔جن کے لیے اسی تعداد کے حساب سے خشک راشن اور مطلوبہ اشیا جمع کی گئی ہیں۔تاکہ خیمے اور کھانے پینے کی اشیا میں کوئی کمی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ صرف جنوبی پنجاب سے کم سے کم ایک لاکھ افراد 11اضلاع سے حصہ لیں گے یہ ہم نے چھوٹے ضلع وہاڑی کی اوسط لی ہے جبکہ ملتان،رحیم یار خان. راجن پور  ڈیرہ غازی خان اور دیگر بڑے اضلاع سے اس اوسط سے کہیں زیادہ افراد ہوں گے اور تعداد ڈیڑھ لاکھ تک جاپہنچے گی اانہوں نے کہا کہ وہاڑی ضلع کے قافلے کی قیادت میلسی سے ایم این اے اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر محمد اورنگ زیب خان کھچی کریں گے تاہم جنوبی پنجا ب کا قافلہ  پہلے پہنچ کر جمعہ کی نماز سے پہلے اپنے لیڈر عمران خان 25 مئی کی طرح استقبال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی لانگ مارچ سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور اب وہ الزام برائے الزام کے رویے پر اتر آئے ہیں کیونکہ انہیں عوام کے موڈ کا پتہ چل گیا ہے #