ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، گلی محلوں کو چمکانے کا پلان تیار

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، گلی محلوں کو چمکانے کا پلان تیار

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)شہر اولیاء کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نئی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور شاہراہوں اورگلی محلوں کے لئے الگ الگ ورک فورس قائم  کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔شہر سے متصل اربن یونین (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کونسلوں کی صفائی کے لئے بھی ورکرز کی الگ ٹیم مقرر کرنیکی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔یہ بات سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  محمد فاروق ڈوگر نے معصوم شاہ روڈ پر جاری خصوصی صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صفائی کے بہترین نتائج کے لئے رہائشی اور شاہراہوں و کمرشل علاقوں کیلئے ورکرز کی الگ ٹیمیں قائم کی جائیں۔محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ پیپر ورک کے مطابق سڑکوں اور شاہراہوں کی صفائی کے لئے 900 ورکز جبکہ شہر سے متصل اربن علاقوں کی صفائی کے لئے 600 ورکرز پر مشتمل ورک فورس کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلان پر عملدرآمد بورڈ آف ڈائریکٹز کی منظوری اور نئی افرادی قوت کی بھرتی سے مشروط ہے۔محمد فاروق ڈوگر نے معصوم شاہ روڈ پر جاری خصوصی صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔خصوصی صفائی آپریشن کے دوران دولت گیٹ سے چوک کمہارنوالہ تک شاہراہ کو چمکا دیا گیا ہے اور تمام ویسٹ اور ملبہ اٹھا لیا گیا ہے جبکہ معصوم شاہ روڈ سے متصل رہائشی علاقوں میں بھی بھرپور صفائی ستھرائی کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -