ڈیرہ میں منظورالحق میموریل آئی ٹرسٹ ہسپتال بنانے کا فیصلہ، کمشنر، ڈی سی کا مختص جگہ کا معائنہ، افسروں کو ٹاسک

ڈیرہ میں منظورالحق میموریل آئی ٹرسٹ ہسپتال بنانے کا فیصلہ، کمشنر، ڈی سی کا ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)  ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 فلاحی تنظیموں کے تعاون سے منظور الحق میموریل آئی ٹرسٹ ہسپتال بنائی جائے گی جس کے لئے ٹرسٹ کا 15 کنال رقبہ واگزار کرانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور افسران کے ہمراہ منظور الحق آئی ٹرسٹ ہسپتال کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور قبضہ کی واگزاری کے احکامات جاری کئے۔کمشنر کی زیر صدارت منظور الحق آئی ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف،ڈاکٹر اشرف خان،ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ،ڈاکٹر راشد قریشی،لاء آفیسر چوہدری اکرم،ملک محمد رفیق،جعفر باپااور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آئی ٹرسٹ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا حصہ بنایا جائیگا۔منظور الحق آئی ٹرسٹ ہسپتال کا 100 سے زائد اراکین کی کونسل بھی بنائیں گے۔کمشنر نے ٹرسٹ کا رقبہ واگزار کرکے چار دیواری اور سنٹر کی فوری تعمیر کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت ویلفیئرکے ہرکام میں مدد کرے گی.ّ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -