خانپور، شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے، معاون خصوصی وزیراعظم شیخ فیاض الدین کی میپکو افسروں سے ملاقات

خانپور، شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے، معاون خصوصی وزیراعظم شیخ فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان)وزیراعظم کے معاون خصوصی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے بلا تفریق ترجیحی بنیادوں پر کڑوروں روپے مالیت کے منصوبوں پر عمل درآمد کر(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
 رہی ہے تاکہ عوام الناس کو بغیر تعطل کے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے واپڈا ڈویژن خان پور کے ایکسن اقبال حسین بھٹو،لیاقت پور ڈویژن ایس ڈی او ملک شوکت،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد ارشد جاوید،شیخ عماد الدین اور آصف حنیف کے ساتھ میٹنگ کے بعدمیڈیا کے نمائند گان زبیر احمد سبحانی اور جام عبدالمجید جاوید سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ انسانی ضروریات کے ساتھ زرعی مقاصد کے حصول کیلئے بھی بجلی کی فراہمی کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لیے موجودہ حکومت نے زرعی معیشت کے استحکام اور کسانوں اور زمینداروں کی خوشحالی کیلئے تمام علاقوں میں بجلی کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کروڑوں روپے مختص کیئے ہیں اور ان شاء اللہ اس سال میں ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد سرسبز انقلاب کی راہ ہموار ہو گی اور ملک کی زرعی معیشت مضبوط ہو گی اور کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔