عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لے مقرر کردی گئی ہے، مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی آج 3نومبر کو اس درخواست پر سماعت کریں گے، محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان و دیگر کو فریق بنایا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان حلقہ این اے95سے نااہل قرار دئیے جاچکے ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے کیبعد عمران خان نا اہل ہو چکے، عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے، عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین

مزید :

صفحہ اول -