ملک آصف شہزادنے اپنا نیا قصیدہ”علی والا“ ریکارڈ کرلیا

 ملک آصف شہزادنے اپنا نیا قصیدہ”علی والا“ ریکارڈ کرلیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارملک آصف شہزادنے اپنا نیا قصیدہ”علی والا“ ریکارڈ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس قصیدے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز X-1 سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جسے ٹیپو سردارنے ریکارڈ کیا اور اسکی مکس ماسٹرنگ کی اس قصیدے کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاتھا جبکہ اس کی ووکل ارینجمنٹ ماسٹر سلیم حیدرنے کی تھی۔ایک ملاقات کے دوران ملک آصف شہزادنے بتایاکہ ان کے اس قصیدے کی ویڈیو ریکارڈ جلد زوم میڈیا پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے کی جائیگی جس کی ڈائریکشن نوید چوہدری دینگے اس کے ڈی او پی فراز علی اور ایڈیٹر فیضی علی ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ اس قصیدے کو بہت جلد ان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائٹس پر بھی ریلیز کیاجائیگا۔ملک آصف شہزاد نے مذید بتایاکہ وہ یہ قصیدہ اپنے مختلف شوزمیں بھی پرفارم کرینگے انہیں امید ہے کہ جس طرح ان کے سابقہ کلام و گیت پرستاروں میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

اسی طرح یہ قصیدہ بھی زبان ذدعام ہوگا۔

مزید :

کلچر -