گلوکار ثقلین موسیٰ خیلوی نے نیا سرائیکی ویڈیو مکمل کرلیا

گلوکار ثقلین موسیٰ خیلوی نے نیا سرائیکی ویڈیو مکمل کرلیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ”گھرونج گیا نئیں‘ فیم معروف سرائیکی گلوکار ثقلین موسیٰ خیلوی نے اپنا نیا سرائیکی ویڈیو ”بوچھن میں پائیا کالے رنگ دا“ مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز لاہور سے باہر مضافات میں کی گئی جسمیں ان کے ہمراہ ماڈل آمنہ رائے نے ماڈلنگ کی تھی اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی تھی جبکہ اس کے ڈی او پی فراز علی تھے اس گانے کی پوسٹ پروڈکشن ذوم میڈیا کی ہے جس کی ایڈیٹنگ فیضی علی کریں گے۔اس ویڈیو کو بہت جلد یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا جائے گا۔ ایک ملاقات کے دوران ثقلین موسیٰ خیلوی نے بتایاکہ ان کے اس سے قبل ریلیز ہونے والے تمام تر گانے ٹک ٹاک اور دیگر موبائل ایپلیکیشینزپر سپر ہٹ ہوچکے ہیں خاص کر ان کا ”گھر ونج گیا نئیں“ نے تو بلینز لائکس حاصل کیئے ہیں اور اس کی ملینز ویڈیوز بنائی گئی ہیں انشاء اللہ ان یہ نیا گانا بھی اسی طرح سپر ڈپر ہٹ ثابت ہوگا مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ سے معیاری کام کو ترجیح دی ہے او ر مجھے یقین ہے کہ میرا نیا البم بھی سننے والوں کو پسند آئے گا میں نے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے اور محنت پر یقین رکھتا ہوں۔

مزید :

کلچر -