سونیا کے بھیجے کسی نوٹس کا مجھے علم نہیں ہے، عروہ حسین

  سونیا کے بھیجے کسی نوٹس کا مجھے علم نہیں ہے، عروہ حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ انہیں سونیا حسین کی جانب سے بھیجے گئے کسی نوٹس کے بارے میں علم نہیں ہے۔حال ہی میں نئی فلم ”ٹچ بٹن“کے ذریعے بطورِ پروڈیوسر ڈیبیو دینے والی عروہ حسین نے ایک شو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔شو کے میزبان نے عروہ سے سوال کیا کہ خبریں آرہی ہیں کہ آپ نے تاحال سونیا حسین کو ”ٹچ بٹن“کا معاوضہ ادا نہیں کیا ہے جس پر انہوں نے آپ کو نوٹس بھیجا ہے۔جس پر عروہ نے حیران ہوکر کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم میں تو آپ سے سن رہی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ٹچ بٹن کئی سالوں سے ریلیز کے مرحلے میں تھی پہلے کووڈ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ متاثر ہوئی اور اس کے بعد ریلیز میں کئی سال لگ گئے، ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور سب کو معلوم ہے کہ یہ چھوٹی سی انڈسٹری ہے ہم چند ہی لوگ ہیں تو فلم بنانا اور اسے ریلیز کرنا اس میں وقت لگتا ہے شاید سونیا کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ شو کے بعد آپ سونیا  کو کال کر کے غلط فہمی دور کریں گی؟۔جس پر عروہ کا کہنا تھا کہ شاید سونیا نے کی ہوگی کال ابھی تو میں کافی دیر سے آپ کے شو پر ہوں میری اس سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزید :

کلچر -