پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ارمینا رانا

پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ارمینا رانا

  

لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں اب نئی  بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں ارمینا رانا خان نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہے میں نے کیرئیر میں منفرد کرداروں کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے آج شائقین میں میرا منفرد مقام ہے میری مستقبل میں بھی یہ ہی کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں کیونکہ شائقین کی وجہ سے ہی ہر اداکار کو مقام ملتا ہے ورنہ وہ گمناہی ہی میں رہے مزید کہا کہ میں اس وقت بھی کئی پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں جن کردار بہت پاور فل ہیں۔

مزید :

کلچر -