پاکستان اور سعودی عرب میں ہیلو وین تہوار منانا درست نہیں، فنکار

پاکستان اور سعودی عرب میں ہیلو وین تہوار منانا درست نہیں، فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پاکستان اور سعودی عرب میں ہیلو وین کے تہوار منائے جانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔شوبز شخصیات نے غیر تہذیبی و ثقافتی تقریبات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو باعث تشویش قرار دے دیا۔ اداکار احسن خان نے ہیلووین کو غیر تہذیبی و ثقافتی کہتے ہوئے اسے منانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہاکہ جتنا پاکستانیوں نے ہیلووین کو منایا ہے، وہ کافی تشویشناک ہے۔ اداکارہ نیلم منیر خان نے کہا کہ ہیلووین ہماری تہذیب و ثقافت کا حصہ بنتا جا رہا ہے جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔نسیم وکی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں ایسے تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی ایک ہیلووین پارٹی کے موقع پر پردے کے گیٹ اپ کا انتخاب کر کے مذہبی روایات اور جذبات مجروح کئے گئے ہیں۔سابقہ اداکارہ نور نے بھی ہیلووین تہوار کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اداکارہ دعا خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ان تہواروں کا انعقاد ناقابل برداشت ہے اس بات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔یاد رہے کہ ہیلووین انگریزوں کے ایک روایتی تہوار کی سی حیثیت رکھتا ہیمتھیرا کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہنا ہے کہ کسی کو بھی پردے کا مذاق نہیں اْڑانا چاہیے، ہم سب کو مذاق اور تکلیف دینے کے درمیان باریک لکیر کا فرق معلوم ہونا چاہیے، یہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں اداکار شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات سمیت یاور اقبال نے بھی شرکت کی۔ہیلووین پارٹی کی اِن تصاویر اور ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سلسلہ چل نکلاہے۔ 

مزید :

کلچر -