ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان جنوبی افریقہ میں اہم میچ آج 

ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان جنوبی افریقہ میں اہم میچ آج 

  

          سڈنی(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سپر 12 مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں آج  جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان  کرکٹ ٹیم کے لئے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے آج جیت کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رہے گی جبکہ شکست پر پاکستان کی ٹیم ٹی20ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی سٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے پاکستان کو اپنی جیت کے ساتھ ساتھ گروپ میں موجود دوسری ٹیموں کی ہار جیت پر انحصار کرنا ہوگا۔سڈنی میں پاکستان ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ٹریننگ کا پہلا سیشن کیچ پریکٹس اور تھرو پریکٹس پر مشتمل رہا دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ کی اہمیت سمجھتے ہیں جیت کی پوری کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -