ٹین پن کھیل پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، افضال اختر

ٹین پن کھیل پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، افضال اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (یواین پی) انٹرنیشنل کھلاڑی ٹین پن باؤلنگ رانا افضال اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کرنے کے لئے ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ ملک میں ٹین پن باؤلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور ان کی ٹیم بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ہر چیمپئن شپ میں انٹر سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے مقابلوں کا بھی انعقاد کرتی ہے جس میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات بڑے شوق سے حصہ لیتے ہیں۔
۔ایک سوال کے جواب میں رانا افضال نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو بھر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے خود روس، قطر، متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ میں بین الاقوامی ٹین پن ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکا ہوں اور وہاں کے کھلاڑی کارکردگی کے حساب سے ہم سے اچھے ضرور ہیں لیکن ہمیں وہ سہولیات میسر نہیں ہے جو ان کو دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں دوسرے کھیل بھی ترقی کرسکیں۔